صفحہ اول / بزنس / سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ

سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ

آل کراچی تاجر الائنس کا کہنا ہےکہ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، ایک دن کاروبارکی بندش سے معیشت کو 4 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

سندھ حکومت کےکاروباری اوقات پر جاری کیےگئے نوٹی فیکیشن پر کراچی کی اللہ والا مارکیٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلٰی خواجہ جمال سیٹھی نےکہا کہ حکومت اگر دو روز کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی 5 روز 24 گھنٹےکام کرنے کی اجازت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں، بازار آئے صارفین کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں، حکومت عوام اور تاجروں کی پریشانیاں مزید نہ بڑھائے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کرانے کے بجائے حکومت ویکسینیشن اور کورونا وارڈ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے۔

دوسری جانب تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ حکومت مذاکرات سے مسئلہ حل کرے، اپنی گذارشات لے کر وزیراعلٰی ہاؤس جائیں گے، مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حیران کن خبر،123نہیں،،صرف 3روپے36پیسے،یہ سستاترین پٹرول کہاں سے ملے گا؟

مہنگائی بے شک بہت زیادہ ہے لیکن اس مہنگائی کا سے نمٹنا بھی ضروری ہے …