صفحہ اول / بزنس / ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

اسلام آباد: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سوئی کے ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔

سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 1996ء میں سوئی سے یومیہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی تھی لیکن آج سوئی سے گیس کی پیداوار کم ہو کر 34 کروڑ کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے، جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حیران کن خبر،123نہیں،،صرف 3روپے36پیسے،یہ سستاترین پٹرول کہاں سے ملے گا؟

مہنگائی بے شک بہت زیادہ ہے لیکن اس مہنگائی کا سے نمٹنا بھی ضروری ہے …