وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں بھائیوں کی طرح مدد کی،پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا. ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز اور چائیویانگ لانگ مارچ ٹائرز کے وفد نے چیئرمین لی-چنگوین (Li Qingwen) کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں معاون خصوصی طارق پاشا اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی. وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان میں ٹائروں کی صنعت میں معروف پاکستانی کمپنی کیساتھ جائنٹ وینچر کے زریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے قائم پلانٹ سے پاکستان میں تیار شدہ ٹائر بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت ہو رہے ہیں،کمپنی کے پاکستان میں تیار شدہ ٹائروں نے ایک برس کی قلیل مدت میں بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے.،کمپنی پاکستان میں ٹائروں کی پیداوار کو بڑھا کر سالانہ برآمدات کو 200 ملین ڈالر تک لے کر جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم شہبا ز شریف نے متعلقہ حکام کو چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹائروں کی صنعت کی بہتری کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کو ٹائروں کی اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنایا جائے۔ٹائر اور اسپئر پارٹس کی اسمگلنگ روکنے کیلئیجامع پالیسی جلد پیش کی جائے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے. چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں بھائیوں کی طرح مدد کی ہے ،پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا