نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اور مسیحی برادری کے وفد کا جناح ہائوس کا دورہ
لاہور:نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اور مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہائوس کا دورہ،کیا بشپ اور دیگر وفد کے ارکان کی کی سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ایسے ناقابل معافی جرائم میں شامل تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔مسیحی برادری نے جناح ہائوس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر بشپ اور دیگر عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفد نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر کے سامنے گل دستے رکھے گئے اور وزیٹرز بک میں اپنے خیالات بھی قلم بند کیے، وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس شرمناک واقعہ نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، 9 مئی کی سیاسی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے ناقابل معافی جرائم میں شامل تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے، جو بھی اس سازش کا حصہ ہیں انھیں قوم کے سامنے لایا جانا چاہیے تاکہ قوم کو حقیقت سے آگاہی حاصل ہو، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اپنے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔