قبضہ ما فیا کے ملزم منشاء بم کا سرکاری اراضی پر قبضے کا ایک اور کیس سامنے آگیا
لاہور (نیٹنیوز) قبضہ ما فیا کے ملزم منشاء بم کا سرکاری اراضی پر قبضے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ منشاء بم نے جوہر ٹاؤن میں بیوہ کوٹہ کے پلاٹوں پر بھی قبضہ کیا ۔سپریم کورٹ کے احکامات پر ایل ڈی اے کی چھان بین جاری ۔ قبضہ مافیا کے ملزم منشاء بم کی ایک اور کارستانی سامنے آئی ۔ ایک اور سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ۔ جوہر ٹاؤن سی ون بلاک میں ایل ڈی اے نے بیوہ کوٹہ کے پلاٹ الاٹ کیے مگر منشاء بم نے فائلوں کی بندر بانٹ کرکے بیوہ کوٹہ کے 5 پلاٹوں پر قبضہ کر لیا۔ بعدازاں پلاٹوں پر گھر تعمیر کرکے فروخت بھی کر دیئے گئے۔ ایل ڈی اے انتظامیہ نے اس دوران کوئی کارروائی نہ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بیوہ کوٹہ پلاٹ ثمن زار سوسائٹی کے مفاد عامہ کے پلاٹوں سے متصل ہیں۔ ایل ڈی اے نے 2007 میں بیوہ کوٹہ پلاٹوں پر قبضوں سے متعلقہ رپورٹ تیار کی ۔ منشاء بم کے سیاسی اثرورسوخ کے باعث 11برس کارروائی نہ کی جاسکی۔ پلاٹوں کا رقبہ 25 مرلے سے زائد ہےایل ڈی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔