سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ساﺅتھ افریقہ کو278رنز سے ہرا دیا
گال (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ساﺅتھ افریقہ کو 278رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا کی طرف سے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کروتنے نے 158رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے رابادہ کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی بیٹنگ مایوس کن تھی ۔ ڈوپلسی کے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا اور پوری ٹیم 126کے سکور پر آﺅٹ ہو گئی ۔سری لنکا کی طرف سے پریرا نے اچھی باﺅلنگ کی اور 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جب سری لنکا نے اپنی باری کا دوبارہ آغاز کیا تو ان کی ٹیم کی وکٹیں جلدی جلدی گرنا شروع ہو گئیں لیکن کروتنے نے پھر اچھا کھیل پیش کیا اور 60رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مہاراج کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا 190پر آﺅٹ ہو گئی اس طرح سری لنکا نے ساﺅتھ افریقہ کو جیتنے کے لئے 343رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن اس کے جواب میں ساﺅتھ افریقہ کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہو گئی اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا اور پوری ٹیم 73رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ اس طرح سری لنکا نے ساﺅتھ افریقہ کو 278رنز سے شکست دے دی ۔ میچ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کروتنے کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔