20 برس کی طویل ترین جنگ ختم،افغانستان سے انخلا مکمل
واشنگٹن (ویب ڈیسک) 20 برس کے بعد آخر کار طالبان نے امریکی افواج سے افغانستان کو خالی کرا ہی لیا.تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکا کا انخلا کا عمل مکمل ہوگیا اور کابل ایئرپورٹ پر ایک بھی امریکی فوجی نہیں بچا.اس بات کی تصدیق پنٹاگون کی جانب سے کر دی گئی ہے.
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کوامریکی فوجیوں نے مکمل طور پر خالی کر دیا ہے.طالبان کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن پرامریکا نے عمل درآمد کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر خالی کر دیا جس کے بعداب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل خالی ہوچکا ہے۔
امریکی افواج کے مرکزی کمانڈرکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نا صرف افغانستان سے تمام امریکی افواج کونکالا جا چکا ہے بلکہ ان امریکی شہریوں کوجلد از جلد وطن واپس لایا جا رہا ہے. کابل ایئرپورٹ امریکی افواج کے خالی ہونے کے بعد مکمل طور پرطالبان کے زیر انتظام ہے. طالبان نے ایئرپورٹ خالی ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
یاد رہے کہ 20 برس سے افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج ڈیرے ڈالے ہوئے تھیں اوراس مشن میں 2000 امریکی فوجی شامل تھےجبکہ بے شمار افغان طالبان اورلا تعداد عام بے گناہ شہری موت کے گھاٹ اتر گئے۔
افغانستان سےامریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے حوالے سے امریکی جنرل کینتھ کا مزید کہنا تھا کہ آخری 5 طیارے امریکی افواج اور بعض شہریوں کو لے کر امریکا کی طرف روانہ ہوئے .انہوں نے اس بات کا بر ملا اعتراف کیا کہ بعض امریکی باشندے لاکھ کوشش کے باوجود بھی طیارے تک وقت پر نہ پہنچ سکے ۔