ایک اور بھارتی اداکارہ کی خود کشی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک اور اداکارہ نے خود کشی کر لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی علاقے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوجانیا کی پھندے سے جھولتی ہوئی لاش اُن کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ کے گھر کا دوازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑکر دیکھا تو اداکارہ پنکھے سے لٹکی ہوئی گئیں۔پولیس نے اداکارہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ تفتیشی افسر نے اہل خانہ، عزیز و اقارب کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں جبکہ موبائل کو قبضے میں لے لیا ہے۔تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ سوجانیا کے گھر سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی ہےجس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی موت کی ذمہ داری کسی کو نہیں دے رہی اور اپنی مرضی سے خود ہی زندگی ختم کررہی ہوں۔اداکارہ نے اپنی اس تحریر میں والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ انہیں کسی بھی ذہنی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی موقع پر اُن کی مدد کی۔سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔