پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں ،فواد چودھری
لاہور (ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کا برا حال ہے.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خطے میں تیل کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تین سال ہو گئے تیل کے کنوئیں نہیں نکلے اس لیے تیل باہر سے خریدنے پر قیمتیں بڑھیں گی،باقی درآمدات کے لیے بھی یہی اصول ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 75فیصد آبادی کی آمدنی میں پہلے سے خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ایک دارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان کی قوت خرید بہتر ہے. البتہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ ہیں .لیکن آبادی کا 60 فیصد حصہ زراعت سے منسلک ہے اور انہیں 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے مزید اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ لکھا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے منسلک کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔