بالی وڈ فنکارہ کے گھر سے افسوسناک خبر،دعائوں کی اپیل
ممبئی(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وبا نے تباہی مچا دی ہے.اب تک لاکھوں افراد اس عالمی وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں .اس حوالے سے کافی ممالک نےویکسین بنائی ہے جو مختلف ممالک میں بھی بھیجی گئی ہے.لوگوں نے وائرس کی ویکسین لگوائی مگر اب دیکھنے میں آیا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد بھی لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں .معروف ہدایت کار و کوریو گرافر فرح خان کورونا ویکسینینشن لگووانے کے بعد بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں .
فرح خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکائنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ اب میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ہے اورجلد صحت یاب ہونے کی امیدہے۔ انہوں نے دوبارہ کورونا ہونے کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کالا ٹیکا نہیں لگایا تھا اس لیے کورونا کا شکار ہوئی ، ویکسین لگوانے اور زیادہ تر ویکسینیٹڈ لوگوں کی موجودگی میں رہنے کے باوجود مجھے کورونا ہوگیا۔فرح خان نے اپنے ساتھ رہنے والے تمام لوگوں کو آگاہ کیا اور اپنا خیال رکھنےاور دعا کرنے کے لیے کہا ہے۔