پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو حیران کن پیشکش
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک طالبان کو ایک پیشکش کی ہے.ان کا کہنا ہے کہ اگر تحریک طالبان وعدہ کرے کہ پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہوئے دہشتگردی میں ملوث نہ ہوں تو پاکستان کی جانب سے انھیں معافی دینے پر غورکیا جا سکتا ہے. وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے معافی کی مشروط پیشکش ہے.
شاہ محمود قریشی نے ٹی ٹی پی کے قیدیوں کا فغان جیلوں سے باہرنکلنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ طالبان کی طرف سے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کا اعلان خوش کن ہے۔
اشرف غنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مسلسل کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی مگر اشرف غنی کی حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا.مگر اب ہم دیکھتےہیں کہ طالبان ان کے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں۔اس سے قبل صدر عارف علوی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اگر ہتھیار ڈال کر پاکستانی آئین کو تسلیم کرےاور جرائم میں ملوث نہ ہوتو پاکستانی حکومت ان کو ایمنسٹی دینے کا سوچ سکتی ہے.