قبرستان میں رقص
انگلینڈ (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر عجیب و غریب قسم کی تصاویر شئیر ہوتی رہتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہیں.ایسی ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آ رہی ہیں.تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے قدیم ہل نامی قبرستان میں ایک عورت راہبہ کا لباس زیب تن کیے ڈھانچوں سے کھیلتی دیکھی گئی ہیں۔قبرستان کے قریب سے گزرتے مسافروں نے اس خاتون کی خوفناک اور دل دہلادینے والی تصاویر کھینچی اوربعد ازاں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصویر میں خاتون کو کریم رنگ کا راہبہ کا گاؤن اور اسکارف پہنے ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے افراد کا نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کو کئی منٹ تک ڈھانچوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا .ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے حیرانی کا ثبوت دیا وہاں کچھ لوگ اسے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا ہے.