ٹی 20اسکواڈ کی وزیراعظم سےملاقات،بغیر خوف کےکھیلنے کا مشورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ورلڈکپ سکواڈ میں قومی ٹیم نے چئیرمیں پی سی بی رمیز راجہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی اورکرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا .ملاقات کرنے والوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل تھے۔ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت بھی ہوئی۔وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں، پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔