ڈیفنس کےپہلے کثیرالمنزلہ نجی منصوبے ڈی بی-32 کی مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق زمین ڈاٹ کام کے نام
لاہور(پ.ر) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نےڈی ایچ اے لاہور میں نجی طور پر تعمیر ہونے والے پہلے کثیر المنزلہ منصوبے ڈی بی-32 کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ جبکہ اس کی مینجمنٹ کے حقوق معروف انٹرنیشنل ہوٹل چین سوئس انٹرنیشنل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس کو تفویض کرنے کی تقریب زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹر سیلز باسل حفیظ، علی ریحان اور محمد عثمان جبکہ ڈی بی-32 کی جانب سے مشہود عامر سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ ڈی بی-32 ڈی ایچ اے لاہور میں نجی طور پر تعمیر ہونے والا کثیر المنزلہ ہوٹل اپارٹمنٹس کا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ یہ منصوبہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہے، ڈی بی -32 خیابان اقبال ڈی ایچ اے کی پرائم لوکیشن، سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع اور اسٹیٹ آف دی آرٹ عالمی معیار کی سہولیات کا حامل ہو گا۔ ہم پُرامید ہیں کہ ملک کے نامور اور قابل اعتماد اداروں کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی منفرد سہولیات اور جدید طرز تعمیر کی بدولت جلد صارفین کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
ڈی بی -32 کے ڈائریکٹر مشہود عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی بی-32 میں ہر طرح کی عالمی معیار کی سہولیات اور ہوٹل اپارٹمنٹ سروسز بہترین انداز میں فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی بی -32 ڈی ایچ اے لاہور میں نجی طور پر تعمیر ہونے والا پہلا کثیر المنزلہ منصوبہ ہے جو کہ ہوٹل اپارٹمنٹس کی دنیا میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔