بجلی کی پیداواری لاگت میں 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھرمیں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں تک اضافہ جبکہ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی۔ایک سال میں ڈیزل پر بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے19 پیسے فی یونٹ بڑھی۔ ڈیزل سے فی یونٹ کی لاگت 19.43 روپے سے بڑھ کر 22.62 روپے تک پہنچ گئی ۔قدرتی گیس سے گزشتہ سال کی نسبت گزشتہ ماہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ ایک سال میں ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔ ایل این جی سے بجلی کا یونٹ 7.02 روپے سے مہنگا ہو کر 13.44 روپے میں پیدا ہوا.ایران سے درآمدی بجلی کے نرخوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ اگست 2020 میں ایران سے فی یونٹ 10.21 روپے اب 12.35 روپے میں درآمد کیا۔