کیا کوئی پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل جا سکتا؟ جانیئے اہم رپورٹ
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ کچھ اچھے نہیں ہیں لیکن اب ان تعلقات میں ایک اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ اب ایک پہلے پاکستانی یہودی کو پہلی بار اسرائیل کے سفر کی اجازت مل گئی ہے. جی ہاں یہ خبر بلکل درست ہے. اس پاکستانی یہودی کا نام فشل خالد ہے اور یہ پہلا پاکستانی ہے جو اسرائیل کا سفر کرسکتا ہے.اس شخص کا تعلق کراچی سے ہے. اس کے والد مسلمان اور ماں یہودی ہیں.انہوں نے اپنی مرضی سے یہودیت اختیار کی ہے.اس کے چار بھائی ہیں اور وہ چاروں مسلمان ہیں فشل نے ایپ کے ذریعے وزارت امور خارجہ کو اجازت نامے کے لئے درخواست دی۔ گزشتہ دو جنوری کو وزارت امور خارجہ نے ٹیلی فون کال کےذریعے آگاہ کیا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر مقبوضہ بیت المقدس جا سکتے ہیں۔لیکن اس موقع پر یہ سوال کھڑا ہوتا ہے فشل خالد پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کیسے جا سکتا ہے؟ جبکہ پاسپورٹ پر قطعی طور پر درج ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل نہیں جا سکتا۔