تھانہ سرائے مغل پولیس کی کاروائی دو مغوی بچے بازیاب، ملزم کو گرفتار کرلیا
تھانہ سرائے مغل پولیس کی کاروائی دو مغوی بچے بازیاب ملزم کو گرفتار کرلیا مزید تحقیقات شروع کردی.
پتوکی (ایمرا نیوزر/پورٹ سفیان ورک سے)
تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواح تھانہ سرائے مغل پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی بچے بازیاب کر لیے اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا
ملزم قاری مجاہد کے خلاف دو بچوں انیل اور عاطف کے اغوا کا مقدمہ درج تھا.تھانہ سرائے مغل پولیس نے شیخوپورہ کے علاقہ بھکی سے دونوں بچوں کو بازیاب کروا لیا اور ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردی
جبکہ تھانہ سراےمغل پولیس نےتھانہ سٹی پتوکی پولیس کو ملنے والے ایک لاپتہ بچے کے والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیااور تھانہ سرائے مغل پولیس نے کم سن علی شان کے والدین کو جڑانوالہ سے ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا
اس موقع پر بچوں کے والدین نے تھانہ سرائے مغل پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا اور پولیس افسران اور اہل کاروں کو دعائیں دی