انا للہ وانا الیہ راجعون، کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں
لاہور:(سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز) پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔عدنان اکمل نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر ٹوئٹر پر دی اور لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔
Unfortunately my mother is no more this sad happening took place this morning plz remember her is ur prayers . May Allah grant her a high rank in Jannah Ameen
— Adnan Akmal (@adnanakmal79) December 14, 2018
وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران لاہور وائٹس اور راولپنڈی ریجن کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے سلسلے میں گراؤنڈ میں موجود تھے جب انہیں ڈریسنگ روم میں بلا کر یہ خبر دی گئی۔جس کے بعد لاہور وائٹس اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں جمع ہوئیں اور اکمل برادران سے تعزیت کا اظہار کیا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عدنان اکمل لاہور بلیوز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس کا آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد ریجن کے ساتھ میچ شیڈول تھا۔تاہم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے دونوں میچز 15 اوورز تک محدود کردیئے گئے۔کامران اکمل کے جانے کے بعد سلمان بٹ نے لاہور وائٹس کے کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔