مکان میں دھواں بھر جانے سے باپ بیٹا جاں بحق ،بیٹی زخمی ،پمز منتقل ،حالت نازک
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ ون ہنسہ کالونی میں بجلی کے کھمبے کی تاریں جلنے کی وجہ سے لگنے والی آگ سے کھمبے کے ساتھ واقع مکان میں دھواں بھرجانے سے باپ بیٹادم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی جوان سالہ بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں پمز ہسپتال شفٹ کرا دیا گی ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔معلوم ہواہے کہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب تقریباً تین بجے ہنسہ کالونی جی ایٹ ون کے رہائشی مشتاق مسیح کے مکان کے بالکل ساتھ واقع بجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکٹ ہوئی اورتاریں جلنے کی وجہ سے مکان میں دھواں بھرگیاجس سے گھرمیں سوئے مشتاق مسیح اور اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا جسوال مسیح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی بیس سالہ بیٹی بے ہوش ہوگئی جسے پمزہسپتال شفٹ کرادیاگیاہے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے(ظفرملک)