واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16700کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10100 کیوسک اور اخراج 10100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد25500کیوسک اور اخراج15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد19000کیوسک اور اخراج 9000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میںکم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1402.14 فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.118 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.887 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔