کویت میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے وفد اوپی سی پنجاب کے دفتر کادورہ، وائس چیئر پرسن شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات
لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) کویت میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کے دفاتر کا دورہ کیا اور وائس چیئر پرسن شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات کی۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے وفد کے ارکان نذرحسین جسل، رانا منیر احمد اور اعجاز رشید سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر قائم او پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوںکے مسائل کے ازالے کےلئے ایک موثرپلےٹ فارم بن چکا ہے اور اب تک موصول ہو نے والی شکایات میں سے 50 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔پنجاب حکومت اوورسیز پاکستانیوں کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیںبروئے کارلائی جارہی ہیں۔وائس چیئر پرسن اور کمشنر او پی سی نے پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بزنس فرنیڈ لی پالیساں متعارف کرائی ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ وفد کے ارکان نے او پی سی کی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے مختصر عرصے میں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے جو اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔