خیر پور میں آئل ٹینکر اُلٹ گیا، ٹیکر سے پیٹرول کی لیکیج شروع
لاہور(ایمرا نیوز )پاکستان میں حادثات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ یقین بہت پریشانی کی بات ہے اس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں غیر محفوظ ہیں. اب سندھ کے شہر خیر پور میں قومی شاہراہ پرآئل ٹینکر الٹ گیا ہے. نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ خیرپور میں قومی شاہراہ پر شاہ حسین کے قریب پیش آیا،آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پیٹرول کی لیکیج شروع ہو گئی۔ جس سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے اور اس کی وجہ سے بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے.
https://emra.tv/2019/01/28/زرداری-اور-فریال…یم-کورٹ-کے-فیصلے/
موٹر وے پولیس کے مطابق ٹینکر کراچی سے لاہور جارہا تھا اس وقت یہ حادثہ پیش آیا. .موٹر وے پولیس نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر سڑک کو بند کرکے علاقے کو سیل کردیا ہے. جبکہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے. پولیس نے سڑک بند کرکے متبادل راستے سے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے۔