آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) یوم یکجہتی کشمیر آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، بھارتی فوج کی مضبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارت کافی سالوں سے مضبوضہ کشمیر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے اور بھارتی مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔بھارت کی ظالم فوج ہر روز کشمیریوں کو شہید کرتی ہے، اور دنیا اس کو چپ کرکے دیکھتی رہتی ہے. مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی اس دہشتگردی کے خلاف ہر روز احتجاج کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ بھارتی فوج ان پر کتنا ظلم کرتی ہے.پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر ظلم کے خلاف آواز اُٹھا رہی ہے اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کررہی ہے.یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آج پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ملکوں میں ریلیاں، جلوس، نکالے جارہے ہیں.حکومت کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے.یاد رہے کشمیر کا مسئلہ برسوں سے اقوام متحدہ میں ہے۔کشمیر مسئلے کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے کئی قراردادیں بھی منظور کی گئیں، لیکن ان پر عمل درآمد آج تک نہیں ہو سکا. یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 5 فروری 1990ء سے کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے یہ دن منایا جاتا ہے۔