بیٹی کے بال رنگنے پر میرا پر تنقید‘ شاہد کپور کا سخت ردعمل
میشا میری اور میرا کی بیٹی ہے ‘اس کا خیال ہم سے زیادہ کوئی نہیں رکھ سکتا:اداکار
ممبئی (ایمرا نیوز آن لائن) بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنی بیٹی میشا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر دلچسپ سمجھ کر شیئر کی ،تاہم بعدازاں انہیں اس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے میشا کے بالوں کو رنگا ہوا تھا۔بعدازاں میرا کو اس عمل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دی کہ میشا کے بالوں میں کیا ہوا رنگ مستقل نہیں بلکہ عارضی طور پر کیا ہے۔اس ہی حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران جب شاہد کپور سے میڈیا نے سوال کیا تو اداکار نے اپنی اہلیہ کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دےدیا۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک تھیم کو فالو کیا تھا اور بہت ایڈٹ کرکے اس تصویر کو شیئر کیا گیا ۔اداکار نے کہا کہ میشا ان کی اور میرا ی بیٹی ہے اور اس کا خیال ان دونوں سے زیادہ کوئی نہیں رکھ سکتا۔