چین مسلح افواج کو جدید ترین بنانے کی پالیسی پر گامزن
جوہری صلاحیت کو مزید بڑھانے کیلئے 4فضائی بیڑے تعمیر کرنے کا فیصلہ
بیجنگ(ایمرا نیوز آن لائن) چین نے اپنی جوہری صلاحیت کے حامل چار فضائی بیڑے تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین اپنی مسلح افواج کو تیز رفتاری سے جدید ترین بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے بحریہ ایک ماہر وانگ یونفائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین کے ایمالز نظام پر مشتمل جوہری صلاحیت کے حامل ائر کرافٹ بیڑہ کا 2035 تک بحریہ میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ان بیڑوں کی مجموعی تعداد چھ ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ ان میں سے صرف چار بیڑے فرنٹ لائن پر کام کرینگے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی بحران بھی چین کے اس بحران پر اثر انداز ہورہا ہے تاہم چین اپنے مجموعی فوجی اخراجات کو منظم کرنے میں کامیاب رہے گا اور اپنی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر گامزن رہے گا.