ٹرین ڈرائیور نے خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا، ویڈیو وائرل
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر لاہور میں ریلوے ڈرائیور نے سینکڑوں مسافروں کی جانیں داﺅ پر لگا دی ، لاہور میں ٹرین ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر ریلوے ڈرائیور نے سینکڑوں مسافروں کی جانیں داﺅ پر لگا دیں جب کہ ڈرائیور خواتین کو مزید رفتار بڑھانے کا کہتا ہے جب کہ خود خواتین کی مختلف سٹائل سے ویڈیو بنا رہا ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے میں ٹرین انجن چلانے کے لئے خواتین ٹرین ڈرائیو بھرتی ہی نہیں جب کہ ریلوے انجنوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ واضح نہیں، بعض اوقات کوئی انجن دیکھنے کے لئے بھی چڑھ جاتا ہے ، چلتے انجن میں کسی فیلمی کو سوار کرکے سفر نہیں کرایا گیا، ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں یہ کونسا مقام ہے۔