ویرات کوہلی کو ٹکر دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
کرکٹ آسٹریلیا کا سابق کپتان سٹیو سمتھ کومیگا ایونٹ کے سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر غور
سڈنی (ایمرا نیوز آن لائن) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ 2019ئ کی تیاریوں کو بڑا دھچکہ پہنچنے کا خدشہ ہے کیوں کہ بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ایک سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان سٹیو سمتھ کی ٹیم میں واپسی کہنی کی سرجری کے باعث مزید دیر سے ہونے کا امکان ہے۔ 29سالہ سٹیو سمتھ کی ایک سالہ پابندی 29مارچ کو اختتام پذیر ہوگی تاہم کرکٹ آسٹریلیا انہیں ورلڈ کپ 2019ء کی بجائے ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا پلان بنا رہا ہے۔سٹیو سمتھ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کی سرجری ہوچکی ہے تاہم کرکٹ آسٹریلیا انہیں ٹیم میں واپسی لانے کے لیے کسی قسم کی جلد بازی کرنے کے موڈ میں نہیں ہے،کرکٹ آسٹریلیا اپنے سابق کپتان کو ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی بجائے آسٹریلیا اے کی جانب سے انگلش کاﺅنٹی ٹیموں کے خلاف میچزکھلانے کے آپشن پر غور کررہاہے۔آسٹریلیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کاکہنا تھا کہ ہمیں سٹیو سمتھ کوٹیم میں واپس لانے کی کوئی جلدی نہیں ہے،ہم ان کی کہنی کی انجری کے ٹھیک ہونے کاانتظار کررہے ہیں جس کے بعدانہیں بطور پریکٹس چند میچز کھلائے جائیں گے تاہم مینجمنٹ نے حتمی طور پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب بال ٹمپرنگ سکینڈ ل کے مرکزی کردار ڈیوڈ وارنر بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد اب سرجری کروا چکے ہیں اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ان کی ایک سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد انہیں ورلڈ کپ اور ایشز سکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔