”یہ دو نمبر ہے اور خود کو۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، عمران خان کے بارے میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں ہے اور ہماری ساتھی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، عمران خان دو نمبر ہے جو خود کو پٹھان کہتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ بڑے افسوس کے ساتھ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہی ہیں کیونکہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں اور ساتھی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے ہمارے پاکستان کی مائیں اور بچوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ، دو نمبر خود کو پٹھان کہتا ہے۔ میں کافی عرصے سے اس چیز کو برداشت کر رہی تھی لیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کو چھوٹا کہا جاتا ہے اور ان کی عزت نہیں کی جاتی ، شیطان کو جب آدم علیہ اسلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں آگ اور آدم علیہ اسلام مٹی سے بنے ہیں، تو غرور شیطان نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آرٹیکل 62 اور 63 کی وجہ سے ملک کا سربراہ چلا گیا ہے تو یہ آرٹیکل اخلاقی کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ اس میں تفصیل کے ساتھ تمام چیزیں بتائیں گی۔ اگلی منزل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ رہیں کیونکہ یہ عوام کی امانت ہے اور وہ عوام کے مسائل اٹھاتی رہیں گی جبکہ انہوں نے ابھی کسی بھی دوسری پارٹی میں جانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Leave a Reply