اتحاد ائیرلائن نے مسافروں کیلئے حیران کن اپارٹمنٹ سروس شروع کر دی
دبئی (ویب ڈٰیسک) دنیا بھر میں ائیر لائنز (ethad airline) جہاں اپنے اخراجات میں کمی کی طرف مائل ہیں تو دوسری طرف اتحاد ائیرلائن نے اپنے نئے 380 ائیربس طیارے میں مسافروں کیلئے رہائشی اپارٹمنٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیرلائن نے اپنے نئے 380 ائیربس طیارے میں مسافروں کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت اب مسافر اپارٹمنٹ بک کروا سکیں گے۔
مسافر اپارٹمنٹ میں اپنے گھر کی طرح رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس میں انہیں ٹی وی دیکھنے ، نہانے ، سونے اور دیگر گھریلو سہولیات مہیا ہوں گی۔
اپارٹمنٹ میں سونے کیلئے بیڈ بھی دستیاب ہوگا اس کے ساتھ نہانے کیلئے واش روم اور دیگر سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن کو مسافروں کی طرف سے کافی سراہا جا رہا ہے۔
اپارٹمنٹ میں 32 انچ ٹی وی سکرین ، دو ڈائننگ ٹیبل ، صوفہ اور بیڈ بھی رکھا گیا ہے ، ایک اپارٹمنٹ میں دو افراد وقت گزار سکتے ہیں ۔ ڈبل ڈیکر جہاز میں مسافروں کو لکژری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
Leave a Reply