ادکارہ عائشہ ثنا مختلف لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے روپوش ہوگئی، مقدمہ درج
لاہور (وقت ٹی وی آن لائن) لاہور میں ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناءکےخلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہو گیا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔تھانہ ڈیفنس بی میں میاں محمد علی معین نے27 مئی کو ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناءکےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔
عائشہ ثنا مختلف لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے روپوش ہوگئی ہیں جب کہ اسی سلسلہ میں چیک ڈس آنر ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ عائشہ ثنا نے گھریلو ضروریات اور”کمیٹی” کے لئے اپنے کئی دوستوں اور جاننے والوں سے لگ بھگ 6 کروڑ روپے جمع کئے . pic.twitter.com/rRTxWl8PEW
— Sarfraz Ali (@ItsSarfrazAli) June 12, 2020
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ مالیت کا چیک دیا جو بائونس ہوگیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمہ 15 روز قبل درج ہوا، اسی دن سے ملزمہ روپوش ہے، ملزمہ شامل تفتیش ہوئی ہے اورنہ ہی اس نےضمانت کروائی ہے۔