اسرائیلی الیکشن، نیتن یاہو اگلی وزارت عظمی کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے نئی پارلیمانی مدت کیلئے منعقدہ انتخابات میں اپنے مخالف بینی گانٹز پر برتری حاصل کر لی ہے.
مقبوضہ بیت المقدس (ایمرا نیوزآن لائن)
اس طرح وہ ایک مرتبہ پھر وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک موصولہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے حوالے سے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی 37 فیصد ووٹ حاصل کر سکی ہے جبکہ ان کے مخالف سابق جنرل بینی گانٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے 36 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ابھی 4 فیصد ووٹوں کی گنتی جاری ہے لہذاء4 حتمی نتائج پلٹ بھی سکتے ہیں۔اس صورتحال میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر کوئی جماعت واضح برتری حاصل نہیں کر سکی تاہم نیتن یاہو دائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔