اسلام آباد ہائیکورٹ،شیخ رشید کی گرفتاری پرایس ایچ او ریکارڈ سمیت طلب
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے شیخ رشید کی گرفتاری پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے انتظار پنجوتہ اور نعیم حیدر پنجوتہ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ کونسی آرڈر کی توہین ہوئی ہے جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت نے جو نوٹیفکیشن معطل کیا تھا اسی پر عملدرآمد نہیں ہوا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے نوٹس چیلنج کیا تھا اس وقت ایف آئی آر ہی نہیں تھی تو توہین عدالت کیسی ہوئی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس انکوائری کا نوٹس تھا اسی انکوائری کے اندر یہ ایف آئی آر ہوئی ہیجس پر عدالت نے کہا کہ اس عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے تو نہیں روکا تھااسی عدالت نے صرف طلبی کے نوٹس کو معطل کیا تھاعدالت کو مطمئن کیا جائے کہ یہاں توہین عدالت کیسی ہوئی؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک تاثر یہ گیا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا رپورٹ طلب کرلی گئی جس پر عدالت نے کہا یہاں ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے دوسرے میں گرفتاری ہو جاتی ہے ایک کیس میں جوڈیشل کیا جاتا ہے تو دوسرے میں فزیکل کیا جاتا ہے اس کیس کو مرکزی درخواست کے ساتھ سن لیتے ہیں عدالت نے تھانہ ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی