اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی نوازشات، رشوت خور معطل پٹواری دوبارہ بحال کردیا
لاہور (اپنے رپورٹرسے) اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کے نام پر ایک لاکھ روپے رشوت وصولی کا الزام ثابت ہونے پر معطل ہونے والے پٹواری کو دوبارہ ُاسی موضع میں بحال کردیا گیا
اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون زیشان رانجھا کی جانب سے گذشتہ روز کیے جانے والے احکامات نے معاملے کو مزید مشکوک کردیا ، معطل پٹواری عباد اللہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کے نام پر اخیتارات کا ناجایز استعمال کیے جانے ، رشوت وصولی کرنے اور عوام الناس سے پیسے بٹورنے کا الزام تھا
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور سابق کمشنر لاہور سیف اللہ انجم کی ہدایت پر انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پر پٹواری کو معطل کیا گیا ، اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی جانب سے قبل ازیں بھی قانگو اور پٹواری کے بیک وقت عہدے رکھنے والے عباد اللہ کو معطلی کے دوران تحفظ دینے کا شور مچ گیا تھا اور نرمی نے معاملہ مشکوک کردیا تھا
تب بھی مزکورہ پٹواری کو صرف کاغذی کاروائی تک معطل رکھا اور بطور قانگو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گی جبکہ دوبارہ ُاسی پٹواری کو اب ایک ماہ گزرنے کے بعد ُاسی سرکل میں بحال کردیا گیا اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کے اس اقدامات پر شہری سراہا اتجاج بن گے جن کرپٹ عناصر کا تحفظ محکمے کے افسران کریں گے تو ہم کہاں جائیں گے شہریوں کی دہائی ، ڈپٹی کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی