اشاعت دین علماء کی زندگیوں کامشن ہوناچاہیے:راغب نعیمی
لاہور(میڈیا پاکستان)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اشاعت دین علماء کی زندگیوں کامشن ہوناچاہیے۔مددارس اہل سنت اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔اہل سنت کے دینی مدارس تہذیب اوراخلاقیات کے مراکزہیں، یہاں سے قرآن و سنت کے پیغام عام ہورہا ہے۔ دین و دنیا دونوں کی تعلیم ضروری ، ایک اچھا اور مثالی مسلمان شہری بننے کے لیے تعلیم بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ساؤتھ آفریقا سے آئے ہوئے مولانا محمداسماعیل پیر بھائی،مولانا شیراز ٹوکٹ کی سربراہی میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانامحمداسماعیل پیر بھائی اورمولانا شیراز ٹوکٹ نے جامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان کی خدمات کوسراہاتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے مفتی محمدحسین نعیمی کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔انتہاپسندی کے خاتمے ،امن کے قیام اور علم کے فروغ کیلئے ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی(شہید) کاکردار لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔ڈاکٹر سرفرازاحمد نعیمی (شہید) نے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے قوم وملت کو ایک نئی راہ پرچلایا۔اکابرین اہل سنت نے قیام پاکستان سے قبل برصغیر پاک و ہند میں قرآن حدیث کی تعلیمات کے فروغ کے لئے انتھک محنت کی۔اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا ۔مفتی محمدحسین نعیمی ؒ سے تعلیم وتربیت حاصل کرنے والے علماء ومشائخ آج آفریقاسمیت دنیابھر میں دین اسلام کی شمع روشن کررہے ہیں۔امت کے ہرفرد تک نبی کریم ﷺکی تعلیمات پہنچانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
Leave a Reply