افغانستان خواتین فٹبالرز دستے کی پاکستان آمد،پرتپاک استقبال
لاہور (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد صورتحال معمول پر آ رہی ہے.اس حوالے سے افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا دستہ اپنے گھر والوں اور کوچز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا81رکنی دستہ طورخم بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچا اور پاکستان پہنچنے پر حکومت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان اور دییگر عہدیداروں سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نےفٹبال ہاﺅس پہنچنے پر افغان دستے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دستے نےمیڈیا سے گفتگو کی اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 115افغانی باشندوں کو 30 دن کے لئے ویزے جاری کئے ہیں جس کے بعد پہلے مرحلے میں 81افراد کا دستہ پاکستان پہنچا ہے۔