الیکشن کمیشن کا ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں آر ایم ایس کے استعمال کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز کافیصلہ بھی کیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے آرایم ایس مشین پرفرائض انجام دینے والے آپریٹرزکیلئے فہرست جاری کردی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آف خیبرپختونخواہ نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرزکواس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے 23فروری کو بھی تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کومراسلہ جاری کیاتھا۔ مراسلہ کے مطابق صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک قومی اسمبلی کی 51نشستوں میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے استعمال کی مشق کی جائے گی۔ آپریٹرزصوبے کی 145صوبائی نشستوں میں بھی آر ایم ایس مشین کے استعمال کی مشق کرینگے۔ مراسلہ میں ہدائت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی گائینڈ لائنزپرعمل یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمیشنرزاورڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنرزکوپہلے ہی پروٹوکولزجاری کی ہیں۔ مشین میں ڈیٹاانٹڑی کرتے وقت اگرمسائل کاسامنا ہوتومتعلقہ الیکشن آفیسر کو رپورٹ کریں۔ مراسلے میں ہدائت کی ہے کہ اس اہم عارضی مشق کوترجیح دی جائے اورتجاویز بھی پیش کریں۔ تمام آپریٹرز کومشق کیلئے یوزرنام اورپاسورڈ بھیج دیاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے۔الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں عام انتخابات، 2018 میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم ے ذریعے کروائے جانے کا فیصلہ کیا۔