امریکن خفیہ ایجنسی کا چین کے خلاف خصوصی مشن قائم
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک نئے مشن کا آغاز کیا ہے جو صرف چینی حکومت اوران کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھے گی۔امریکی خفیہ ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق چائنا مشن سینٹر کے نام سے ایک مشن بنایا گیا ہے جس کا مقصد جمہوریہ چین کے عوام سے دنیا کو لاحق خطرات کا سدباب کرنا ہے۔ سی آئی اے کے مطابق امریکا کو چین سے سب سے بڑا خطرہ ہے اور یہ خصوصی مشن بیجنگ کی جانب سے درپیش اسٹریٹیجک چیلنجز پر فوکس کرے گا۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ خصوصی گروپ سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ ہونے والے درجن بھر گروپوں میں سے ایک ہے اور چین کے بارے میں ایجنسی کی حکمت عملی پر باہمی روابط کے لیے ہر ہفتے ڈائریکٹر کی سطح پر میٹنگز کا انعقاد بھی ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے مشن سے ہمیں چینی حکومت کی بڑھتی ہوئی مخالفت سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاست کے اہم اور بڑے خطرات پر کام کرتے ہوئے خود کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی