امریکی ترقی کاراز ۔۔آئین کی پاسداری کی بدولت
مگر دوسری اہم ترین خبریہ دیکھنے کو ملی کہ برما کی افواج نے برما کی وزیراعظم جس نے حا ل ہی الیکشن جیتا تھا ،انکی افواج نے اپنے وزیراعظم کی جیت کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اقتدار پر شب خون مارتے ہوئے قبضہ کرلیا۔ یقینی طور پر ہم کہ سکتے ہیں کہ دنیا کے ہر اُس ملک نے ترقی کرلی ہے کہ جنہوں نے ملکی آئین کی پاسداری کی اور جمہوریت کو فروغ دیا۔امریکہ کی پچاس ریاستوں کو اگر کسی نے ابھی تک جوڑے رکھا ہے تو وہ ہے امریکہ کا آئین اور امریکیوں کا آئین کی پاسدراری کرنا۔ اسلئے یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ امریکی یکجہتی اور ترقی کا راز صرف آئین کی پاسداری کی مرہون منت ہے۔جس دن امریکیوں نے اپنے آئین کی خلاف وزری پر چپ کا روزہ رکھ لیا ، سمجھ لیں اسی دن امریکیوں کے زوال کا وقت شروع ہوجائے گا۔اسلئے امریکہ مردہ باد اسی وقت ہی ممکن ہوگا جب امریکیوں نے اپنے آئین کو فراموش کرنا شروع کیا۔نوٹ: یہ تجزیہ ، کالم لکھنے کا مقصد امریکی خوشنودی، امریکی ویزہ یا گرین کارڈ کا حصول بالکل نہیں ہے اور نہ ہی امریکہ کو دنیا کا سب سے بہتر ملک قرار دینا ہے۔ بلکہ یہ بتانے کی ادنی سی کوشش ہے کہ دنیا کے ہر اُس ملک نے ترقی کی منزلیں تہ کرلیں جنہوں نے ملکی آئین و قوانین کی پاسداری کی ۔امریکہ کا دوسرے ممالک کیساتھ معمالات کیسے ہیں وہ اک علیحدہ اور لمبی بحث ہے۔