امید ہے امریکا جنیوا میں خاطر خواہ تعاون کا اعلان کریگا، مسعود خان
واشنگٹن:پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ امریکا ،اقوام متحدہ اورعالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کیلئے تعاون کریں ،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بدترین تباہی کے نتائج بھگت رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی برادری کی فوری مدد کی ضرورت ہے ، ہماری ضرورتیں سنگین ہیں ،غلط فہمی ہے امداد، بحالی کے مراحل ختم ہو چکے وہ ختم نہیں ہوئے۔ مسعود خان نے کہاکہ امریکا کی مدد سے پاکستان جنیوا کانفرنس کے دوران مطلوبہ مالی معاونت حاصل کرلے گا،امید ہے ہم تعمیر نو سے متعلق مالی امداد کے عہد حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ،ان کاکہناتھا کہ اہمیں اگلے 3 سال میں امداد کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کا حامل بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے۔ پاکستانی سفیر نے امداد، بحالی کے ابتدائی مرحلے میں فوری ردعمل پر امریکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ امریکا سے 3 ضمن میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں ،اولاً بحالی اور تعمیر نو کے ضمن امریکا کا براہ راست عطیہ ہے، امید ہے امریکا جنیوا میں ہماری کوششوں میں خاطر خواہ تعاون کا اعلان کریگا