اناناس کے رَس سے کھانسی کا علاج کریں
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن نیوز) کھانسی کسی بھی انسان کو بے چین کردیتی ہے اور کھانسی کو ختم کرنے کے لیے ہم اکثر گھر میں کئی ٹوٹکوں کا بھی استعمال کرتے ہیں، شہد، ادرک، دارچینی سے ہم کافی حد تک کھانسی پر قابو پا لیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانسی کے علاج کے لیے ’اناناس‘ نہایت ہی مفید ثابت ہوتا ہے؟اناناس ایک ایسا پھل ہے جو بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے اور اسی لیے سب اسے کھانا پسند کرتے ہیں، اناناس کے اندر ایسے ’اینٹی آکسیڈینٹ‘ پائے جاتے ہیں جو کہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں جب کہ یہ نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی نہایت ہی مفید ہے۔
ان تمام فوائد کے علاوہ اناناس کھانسی اور نزلے کے لیے بے حد فائدے مند پھل ہے، اس میں موجود الزائم ’برومیلین‘ میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ الرجی اور انفیکشن کو ٹھیک کر دیتا ہے۔ماہر خوراک ڈاکٹر ایڈوینا راج کا کہنا ہے کہ ’ اناناس میں موجود الزائمز کھانسی، نزلے اور انفیکشن کے خلاف بہت معاون ثابت ہوتے ہیں‘ ۔اناناس کے ذریعے کھانسی کا علاج کرنے کا طریقہ۔
1۔ اناناس کا رس اور شہد۔اس کو ملانے کے بعد گرم گرم پینے سے بہت جلد آپ کی کھانسی دور ہوجائے گی۔2۔ اناناس کا رس، شہد، نمک اور کالی مرچ۔کھانسی کو دور کرنے کے لیے آپ ایک کپ اناناس کا رس، ایک چمچہ شہد، ایک چٹکی نمک اور ایک ہی چٹکی کالی مرچ لیجیے۔ان تمام چیزوں کو اب اچھی طرح یکجا کیجیے اور اسے دن میں 3 مرتبہ پینے سے کھانسی بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی۔