انتخابات، وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ ای سی پی کا جانب سے ریٹرننگ افسر، مخالف امیدوار سمیت دیگر کو 23 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیےگئے ہیں .الیکشن کمیشن نے 12 ووٹوں سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے میجر (ر) جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے بددیانتی اور بدنیتی سے نتیجے کا اعلان کیا ہے .درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 5 میں صرف 12 ووٹوں سے شکست ہوئی، مسترد ہونے والے وٹوں کی تعداد ہارے جانے والے وٹوں سے زیادہ ہے۔.درخواست گزار کے مطابق ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو کہ مسترد کر دی گئی، استدعا ہے کہ وارڈ کے حتمی نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا جائے۔