انفارمیشن کمشنرکی عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن میں عدم تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت سے انفارمیشن کمشنر کاعہدہ خالی ہونے پر جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا. سماعت کے دوران سانحہ متاثرین کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں انفارمیشن کمشنر کا عہدہ ایک طویل عرصے سے خالی پڑا ہے اور کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی معلومات ملنے کی امید نہیں. وکیل کے مطابق ایسا کمشن کیسے کام کرے گا جہاں کمشنر اور ارکان ہی تعینات نہیں اس پر بنچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز شیخ نے تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ حکومت نے خود ہی تعیناتی نہ کرکے ایک ادارے کو غیر موثر کر دیا. سانحہ ماڈل کے متاثرین کے وکلا خواجہ احمد طارق رحیم اور اظہر صدیق نے باری باری اپنے دلائل مکمل کیے. وکلا نے استدعا کی کہ حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو پبلک کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی استدعا کی. پولیس افسروں کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تین سال سے رپورٹ پبلک نہیں ہوئے اس کو پبلک نہ کرنے سے کوئی نقصان نہیں. لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے حکومتی اپیل پر کارروائی 24 نومبر تک ملتوی کر دی اور حکومتی وکیل کو جوابی دلائل دینے کی ہدایت کی۔
Leave a Reply