انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پھٹ پڑے
لندن (ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے میچز منسوخ کردیے ہیں.اس حوالے سے انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل اتھرٹن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے.ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام رہا ہے۔ مائیکل اتھرٹن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی بورڈ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ایک اچھا قدم اٹھانے کا موقع تھا مگر پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی تھکاوٹ کو وجہ بناتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا گیا لیکن ای سی بی بھول گیا کہ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر اس وقت آئے تھے جب وبائی بیماری پھیل رہی تھی۔ پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ میں آ کر اس کھیل کو مالی تباہی سے بچایا تھا۔ایتھرٹن نے مزید کہا کہ اگر دورے کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی وجوہات ہے تو قابل فہم ہوگی مگر کوویڈ 19 کی تھکاوٹ کا حوالہ دینا غلط ہے اور اس وقت پاکستان پر الزام لگانا بھی غلط ہے۔