آئرس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے،فواد چوہدری
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئرس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ا?ئرس کے سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 59 فیصد کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئی ہے اور 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ ہی فکر کی بات ہے پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمائیت میں یکجا ہیں، اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباو? ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کیے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے، لہٰذا جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوریٰ کی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا۔