ایران جوہری معاہدے پرواپس آئےتوہم بھی تیارہیں:امریکی صدر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق چین، فرانس، روس،برطانیہ اور جرمنی سے رابطے میں ہے، ہم معاہدے میں آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں لیکن ایران کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔
2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2018 میں یکطرفہ طور پر دستبردار ہوگئے تھے۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر چین، فرانس، روس، برطانیہ اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔ ایران جوہری معاہدے پر واپس آجائے تو امریکا بھی معاہدے میں پوری طرح واپس آجائے گا۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انڈوپیسفک سمیت دیگر چیلنجز کے مقابلے کے لیے کثیر فریقی اداروں کا استعمال کرنا ہوگا۔ امریکی صدرجوبائیڈن کامزید کہنا تھا کہ امریکاصرف صاف اورقابل حصول ملٹری مشنزمیں مصروف رہے گا۔ان کامزیدکہناتھاکہ امریکااگلےسال اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سیٹ دوبارہ لینے کیلئے تیارہے۔