ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری ، شیری رحمان کا نام بھی شامل
اسلام آباد: فوربز میگزین کی طرف سے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست میں پاکستان سے وفاقی وزیر شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ۔فوربز میگزین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعبہ جات میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،فوربز میگزین کے مطابق 50 سال زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔وہ کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا، وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فائنانشل ٹائیمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا