ایل ڈی اے کا زیر تعمیر چوبچہ پھاٹک انڈر پاس کا نیا نام رکھنے کا فیصلہ
لاہور(M92) شہر کے سب سے طویل انڈر پاس چوبچہ پھاٹک کا نام کیا ہوگا ، شالامار ، گرین ، گرین شالامار، ایل ڈی اے نے تینوں میں سے ایک نام کو فائینل کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زیر تعمیر چوبچہ پھاٹک انڈر پاس کا نیا نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایل ڈی اے حکام نے انڈر پاس کا نام رکھنے کی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تین نام تجویز کر کے وزیراعلیٰ کو ارسال کئے ہیں۔
ایل ڈی اے حکام کی جانب سے شالامار انڈرپاس ، گرین انڈر پاس اور شالامار گرین انڈرپاس نام تجویز کئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب تینوں میں سے ایک نام فائینل کریں گے ۔ ایل ڈی اے حکام کی جانب سے انڈر پاس کا نام فائینل ہوتے ہی بورڈ بھی آویزائن کردیئے جائیں گے جو اب تک نام فائینل نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔
Leave a Reply