اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ سب انسپکٹر پولیس سمیت چار افراد دھر لیے
لاہور (اپنے رپورٹرز سے ) اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ سپ انسپکٹر پولیس سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن میں جاری ایک انکوائری میں سب انسپکٹر تھانہ شاہدرہ جاوید اقبال پر شہری سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہؤا مگر ملزم عرصہ دراز سے گرفتار نہ ہؤا تھا۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر جاوید اقبال کو تھانہ شاہدرہ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے شدید مزاحمت کی مگر اینٹی کرپشن ٹیم نے فرار کی سازش ناکام بنا دیااور ملزم کو گرفتارکر کے تھانہ پرانی انارکلی میں بند کر دیا ،
اینٹی کرپشن لاہور نے دوسری کارروائی میں میں جعلی سیل ڈیڈ بنانے کے الزام میں ملزم احمد علی کو گرفتار کیا ملزم احمد علی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گیا تھا مگر آج اسے گرفتار کر لیا گیا
اسی طرح اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے طلاق کے سرٹیفکیٹ کی جعلی ویری فکیشن کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمرسلیمان اور جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد مفرور ملزم محمد افضال سابقہ ملازم ایل ڈی اے کو گرفتار کر لیاملزم نے دوران ملازمت جوہر ٹاؤن میں ایک پلاٹ کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے شہری کو اسکی قیمتی جائیداد سے محروم اور ملزمان کو فائدہ پہنچایا تھا۔
۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور سہیل احمر کیفی نے اس موقع پر بنایا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور جلد تمام اشتہاریوں کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا