اینٹی کرپشن لاہور نے کرونا وائرس کے باوجود ہربنس پورہ میں 13کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی
لاہور (وقت ٹی وی رپورٹر سے ) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ، کرونا جیسی وبا میں بھی اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم ہربنس پوڑہ میں سرکاری اراضی پر ہونے والا قبضہ واہ گزار کروانے پہنچ گی
ڈائریکٹر لاھور ریجن احمد افنان کی نگرانی میں مین روڈ پر واقع 13 کروڑ سے زائد بیش قیمتی دوکنال کا کمرشل پلاٹ واہ گزار کروا لیا ، اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معروف ، ریونیو آفسر جمیل خان سمیت ریونیو سٹاف نے بھی آپریشن میں حصہ لیا
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کاشف جلیل ، اسٹنٹ ڈائریکٹر اعتراز گوندل سمیت محکمہ اینٹی کرپشن کے سٹاف بھی موقع پر ماجود رہا ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف بلا امیتاز کاروائیاں تیز کرنے کی ھدایت کر دی
سرکاری جائیداوں کو محفوظ بنایا جائے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی جی اینٹی کرپشن نے عندیہ دیدیا ، سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے میں ملوث سرکاری وغیر سرکاری مافیا کے خلاف تحقیات شروع کر دی گی ، ملوث پائے جانے والے کے خلاف سخت کاروائی کا اعلامیہ جاری کردیا
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کی جانے والی کاروائی نے لینڈ مافیا میں خوف ہراس پیدا کر دیا