ایپل کا مہنگا ترین آئی میک پروفروخت کیلئے پیش کردیا گیا
نیویارک(ایم نائن ٹو) معروف امریکی کمپنی ایپل نے رواں برس جون میں اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک کمپنی کے مہنگے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک آئی میک پروکوفروخت کیلئے پیش کردیاجائے گا۔ اب ایپل نے آئی میک پروکمپیوٹر لیپ ٹاپ کو فروخت کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اسے14دسمبر سے حاصل کرسکیں گے۔ ایپل کے آئی میک پروکوتین مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا۔ صارفین 8کور اور10کور کے علاوہ اسے 18کور میں بھی حاصل کرسکیں گے۔ 5کے ریٹنگ ڈسپلے سکرین کے حامل آئی میک پرومیں32جی بی میموری دی گئی ہے جبکہ کہ میموری کو128جی بی تک بڑھایا بھی جاسکے گا۔ اعلیٰ کوالٹی کی سکرین اور بہترین گرافکس کے حامل آئی میک پرومیں ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں نمرک کی بورڈ کی سہولت دی گئی ہے۔20انچ اونچے اور25انچ چوڑے آئی میک پروکاوزن9کلو 700گرام ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت4ہزار999امریکی ڈالرز رکھی ہے جو پاکستانی5لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے آئی میک پروکوایپل کے مہنگے ترین کمپیوٹرلیپ ٹاپ میں سے ایک سمجھا جارہاہے۔
Leave a Reply